ایفی ڈرین کیسملزم اسدحفیظ کاجسمانی ریمانڈختم

31جولائی کوچالان پیش کرنیکاحکم،سماعت کرنیوالے مجسٹریٹ کاچکوال تبادلہ


Numainda Express July 27, 2012
31جولائی کوچالان پیش کرنیکا حکم، سماعت کرنیوالے مجسٹریٹ کا چکوال تبادلہ۔ فائل فوٹو

ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اسکینڈل میںاسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اے این ایف شفقت اللہ کے حکم پر تفتیشی ٹیم کے مبینہ تشدد سے دوران جسمانی ریمانڈدل کا دورہ پڑنے سے شدید بیمار ہونے والے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ کو اینٹی نارکوٹکس تھانہ کی تفتیشی ٹیم نے عسکری ادارہ امراض قلب سے عدالت پیش کر دیا

جبکہ عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم کرتے ہوئے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے انھیں دوبارہ31 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے اس کے بعد انھیں دوبارہ اے ایف آئی سی ہی منتقل کردیا گیاہے ۔عدالت نے ان کے خلاف آئندہ تاریخ پر چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دریں اثنااسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت اللہ کوراولپنڈی سے چکوال تبدیل کردیا گیا ہے یہ جج آج جمعہ کو چارج چھوڑیںگے۔سول جج سعید برکت بھی تبدیل کیے جانے والوں میں شامل ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں