مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاجی ریلیاں

پورے ملک میں منظم سازش کے تحت اہلسنت علما کو قتل کیا جا رہا ہے، مظاہرین


Nama Nigaran/Numainda Express December 27, 2012
مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اور گارڈز کی ہلاکت کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگ زیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور تعزیتی اجلاس ہوا۔

اہلسنت و الجماعت و سنی ایکشن کمیٹینے مذکورہ واقعے کے خلاف پٹھان کالونی غریب آباد چوک سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ مولانا عبدالصمد حیدری، سید عاصم علی شاہ، فاروق آزاد و دیگر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں منظم سازش کے تحت اہسلنت علماء، طلبہ، کارکنان اور ہمدردوںکو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جا رہا ہے۔ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر تمام اہلسنت علماء اور مدارس کی حفاظت کے موثر اقدامات کرے اور قاتلوں کو گرفتارکیا جائے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر 10 جنوری تک مولانا اورنگ زیب پر قاتلانہ حملے اور سنیوں کو شہید کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ اور پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے۔ دریں اثناء اہلسنت و الجماعت لطیف آباد کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے مولانا عبدالرحمٰن صدیقی، حافظ عمیر حیدری و دیگر نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر فرقہ وارانہ فسادات کروا کر ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

06

علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام (س) حیدرآباد کے امیر قاری محمد ابراہیم قریشی، حافظ ارمان احمد اسلامی، قاری سعد اﷲ و دیگر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اورنگزیب کراچی کی سیکیولر قوتوں اور ان کے ایجنٹوںکی راہ میں رکاوٹ ہیں، جنہیں وہ راستے سے ہٹا کر اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان قوتوںکو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جب تک اہلسنت زندہ ہے وہ کسی صورت میں ان کے عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف اہلسنت و الجماعت میرپورخاص کے زیر اہتمام مدینہ مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے حافظ احتشام الحق، حافظ ارشد رشیدی، قاری عبدالرشید، فیض محمد نوہانی اور ضلعی صدر حافظ عطاء اللہ حیدری نے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور حکومت کی جانب سے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا،ماتلی میںجماعت اہلسنت کے سیکڑوں کارکنوں نے مولانا عبداللہ سندھی،عبدالستارفاروقی ، اور مولانا نصراللہ فاروقی کی قیادت میں ریلی نکالی اور بس اسٹینڈ پر دھرنا دیا، مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے خلاف شادی لارج کھوسکی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور مفتی عبدالحمید حیدری کی قیادت میں پریس کلب پر دھرنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے