جمرود میں فورسزکا چھاپہ فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

پشاور کے علاقے پائوکہ کینال روڈ پر کچرے میں نصب بم پھٹ گیاپولیس کے مطابق جانی نقصان نہیں ہوا۔


Numaindgan Express December 27, 2012
پشاور کے علاقے پائوکہ کینال روڈ پر کچرے میں نصب بم پھٹ گیاپولیس کے مطابق جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

لاہور: جمرود میں رات گئے سیکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے اکبر آفریدی کی جواںسال بیٹی جاں بحق جبکہ والد کو گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تیل اکبرآفریدی کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق تھا جس پر سیکیورٹی فورسز نے ان کے گھر واقع غنڈی ابدال خیل جمرود میں رات گئے چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم فائرنگ سے تیل اکبر آفریدی کی 15 سالہ بیٹی دم توڑ گئی مقامی رہائشی زرغون شاہ نے بتایاکہ رات کو ہم نے فائرنگ کی آواز سنی جس پر ہم گھر سے باہر نکلے اور سمجھا کہ کسی گھر میں چور یا ڈکیت گھس گئے ہیں مگر صبح معلوم ہوا کہ سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا تھا اس دوران ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دریں اثناء لڑکی کی ہلاکت کیخلاف قوم کوکی خیل نے تحصیل جمرود میں احتجاج کیا۔ادھر باڑہ کے نواحی علاقہ سپاہ میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے خاصہ دار فورس کے اہلکار کا مکان تباہ ہو گیا جبکہ دوخواتین اور دو بچے زخمی ہوگئے،پشاور کے علاقے پائوکہ کینال روڈ پر کچرے میں نصب بم پھٹ گیاپولیس کے مطابق جانی نقصان نہیں ہوا۔