فلپائن میں طوفان کے باعث 6 افراد ہلاکمتعدد لاپتہ

جزیرہ پاراوان میں طوفان کے پیش نظر کم از کم 6000 افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔


Online December 27, 2012
جزیرہ سمار میں دریا عبور کرتے ہوئے تیز لہروں کی زد میں آکر3 افراد ہلاک اور 3لاپتہ ہوگئے. فوٹو: اے ایف پی

فلپائن میں طوفان کے باعث 5افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔


محکمہ شہری دفاع کے سینئر اہلکار کے مطابق طوفان آج وسطی علاقوں سے ٹکرایا جس نے ''کرب و جوار'' کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جزیرہ سمار میں تیز ہوائوں کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں3افراد ہلاک ہوئے جب کہ اسی علاقے میں دریا عبور کرتے ہوئے تیز لہروں کی زد میں آکر3 افراد ہلاک اور 3لاپتہ ہوگئے، جزیرہ پاراوان میں طوفان کے پیش نظر کم از کم 6000 افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

مقبول خبریں