چوہدری نثارسے امریکی سفیرکی ملاقاتڈرون حملوں پرتحفظات

ملاقات میں سیاست پر بھی گفتگو،امریکامخصوص افرادنہیں عوام سے رابطہ رکھے


News Agencies December 28, 2012
ملاقات میں سیاست پر بھی گفتگو،امریکامخصوص افرادنہیں عوام سے رابطہ رکھے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان سے جمعرات کو اسلام آباد میں امریکی سفیررچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔

ثنا نیوز کے مطابق ملاقات میںدوطرفہ تعاون،آئندہ انتخابات کے ممکنہ شیڈول ، نگران حکومت، متوقع سیاسی اتحادوں اور ن لیگ کے انتخابی منشورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔قائد حزب اختلاف نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات و تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان میںمخصوص شخصیات کے بجائے عوامی رابطوں کو مضبوط کرے ۔

05

آن لائن کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ رچرڈ اولسن دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے کردار ادا کرینگے۔آئی این پی کے مطابق چوہدر ی نثار نے امریکی سفیرکوڈرون حملوںسے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرامریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ مشکل وقت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون ورابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔