داعش القاعدہ کیخلاف غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے ایمن الظاہری کی ابو بکر البغدادی پر سخت تنقید

القاعدہ کسی مسیحی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی، مصری انتہا پسند


APP January 07, 2017
داعش القاعدہ کیخلاف غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے، الظواہری۔ فوٹو: فائل

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے داعش کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک تازہ آڈیو پیغام میں الظواہری نے کہاہے کہ داعش القاعدہ کیخلاف غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

65 سالہ مصری انتہا پسند نے کہا کہ داعش کا رہنما ابو بکرالبغدادی الزام عائد کرتا ہے کہ القاعدہ مسیحی رہنماؤں کیساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہے تاہم القاعدہ کسی مسیحی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔