جان ابراہم کا بپاشا کے ساتھ کام کرنے سے پھر انکار

جان ابراہم کا کہنا ہے کہ ان کا بپاشا کے ساتھ کسی بھی جگہ آنے کا ارادہ نہیں۔


Net News December 30, 2012
جان ابراہم نے بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے اپنی سابق دوست اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ کے ایک ڈائریکٹر نے حال ہی میں ان کے ساتھ نئی ہندی فلم بنانے کا ارادہ کیا۔ ہدایتکار نے جب فنکاروں سے رابطے کیے تو اداکار جان ابراہم نے اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ۔ قبل ازیں بالی وڈ اداکارجان ابراہم نے حال ہی میں ایک پروگرام میں کہا کہ ان کا بپاشا کے ساتھ کسی بھی جگہ آنے کا ارادہ نہیں۔ انھوں نے اس بارے میں سوچا بھی نہیں۔ جان گزشتہ دو برس سے ممبئی میراتھن سے منسلک ہیں۔

مقبول خبریں