کیٹی ہومز کے کھیل’’ڈیڈاکائونٹس‘‘کو قبل ازوقت بند کرنے کا اعلان

ڈرامہ کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اس کھیل کو 6جنوری تک یعنی مقررہ وقت سے دو ماہ قبل بند کیا جارہا ہے۔


Net News December 30, 2012
کیٹی ہومز نے "ڈیڈ اکاؤنٹس " میں والدین کے ساتھ رہنے والی لڑکی کا کردار نبھایا ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ کیٹی ہومز کے جاری کھیل''ڈیڈاکائونٹس ''کو قبل ازوقت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ڈرامہ کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اس کھیل کو 6جنوری تک یعنی مقررہ وقت سے دو ماہ قبل بند کیا جارہا ہے۔ٹام کروز کی سابق اہلیہ کیٹی ہومز کے اس کھیل کے بارے میں کچھ روز قبل ہی ایک عرب اخبار نے منفی رسپانس پر بندش کی خبر شایع کی تھی ۔اداکارہ کا اس کھیل میں والدین کے ساتھ رہنے والی لڑکی کا کردار تھا ۔

مقبول خبریں