مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوان شہید کردیے

نوجوانوں کو ضلع پونچھ میں پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا، پورے ضلع میں بڑے پیمانے پراحتجاج


News Agencies January 13, 2017
بھارتی وزارت داخلہ کی حریت رہنماؤں پرکڑی نظررکھنے کی ہدایت، آج بعدنمازجمعہ احتجاجی مظاہروں کا اعلان۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیتر نالہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیتر نالے کے قریب 2 عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں انھیں ہلاک کردیاگیا۔

دوسری جانب سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے جموں خطے کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیے آج بعد نماز جمعہ پر امن مظاہروں کی کال دے دی ہے۔

 

مقبول خبریں