اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور میلزر کا مقابلہ امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولا میکٹک کی جوڑی سے ہوگا۔


Sports Desk January 19, 2017
دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور میلزر کا مقابلہ امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولا میکٹک کی جوڑی سے ہوگا۔ ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

مینز ڈبلز کے پہلے مرحلے میں انہوں نے آسٹرین ساتھی جرگن میلزر کے ساتھ کروشین میٹ پیوک اورآسٹرین ایلکزینڈر پیا کو 4-6، 2-6، 5-7، کے اسکور سے مات دی، جمعے کو دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور میلزر کا مقابلہ امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولا میکٹک کی جوڑی سے ہوگا۔

مقبول خبریں