خوابوں کا شہزادہ ابھی نہیں ملا پریانکا

شادی اور خاندان پر یقین رکھتی ہوں اس لیے وقت آنے پر شادی ضرور کریں گی، بالی ووڈ ادکارہ


APP January 24, 2017
جس سے شادی کریں گی وہ ابھی سامنے نہیں آیا، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کو اپنے خوابوں کا شہزادہ ابھی کہیں نہیں ملا۔

پریانکا نے ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ شادی اور خاندان پر یقین رکھتی ہیں اس لیے وقت آنے پر شادی ضرور کریں گی لیکن ابھی کوئی بھی ان کے دل کو شادی کے لیے نہیں بھایا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی متعدد مردوں سے دوستی ہے لیکن وہ جس سے شادی کریں گی وہ ابھی سامنے نہیں آیا۔