باجرہ اورمکئی کی 9 نئی ہائبرڈ اقسام کاشت کیلیے منظور

پی اے آرسی کمیٹی کااجلاس،13اقسام کی سفارشات پیش،مکئی6، باجرہ کی 3ورائٹیزمنظور


APP January 25, 2017
پی اے آرسی کمیٹی کااجلاس،13اقسام کی سفارشات پیش،مکئی6،باجرہ کی 3ورائٹیزمنظور ۔ فوٹو : فائل

پاکستان زرعی تحقیقی کونسل (پی اے آر سی) نے زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے باجرہ اور مکئی کی 9 نئی ہائبرڈ اقسام کی ملک بھر میں کمرشل سطح پر کاشت کے لیے منظوری دے دی۔

منگل کو پی اے آر سی میں باجرہ، جوار، مکئی اور چارے کی ورائٹی ایویلو ایشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کی زیرصدارت ہوا جس میں نجی بیج کمپنیوں اور پبلک تحقیقی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں نجی بیج کمپنیوں اور پبلک تحقیقی اداروں کی جانب سے 13اقسام کی سفارشات پیش کی گئیں جس میں مکئی7، باجرہ 4 اور چارے کی 2 ایس ایس ہائبرڈ اقسام شامل تھیں۔

کمیٹی نے ان میں سے مکئی اور باجرہ کی 9نئی ہائبرڈ ورائٹیز کی پاکستان بھر میں کمرشل سطح پر کاشت کے لیے منظوری دی جس میں مکئی 6 اور باجرے کی 3 نئی ہائبرڈ ورائٹیز شامل ہیں جو پاکستان بھر کے مختلف زونز میں کاشت کی جائیں گی۔ اجلاس میںکاشت اور پیداوار کے حوالے سے مسائل کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔