تبوکی 17سال بعد کامیڈی فلم ’’گول مال4‘‘میں انٹری

آن لائن  بدھ 1 فروری 2017
میری کوئی خاص ترجیح نہیں صرف وہی کردار ادا کرتی ہوں جو مجھے متاثر کریں ،اداکارہ
 فوٹو: فائل

میری کوئی خاص ترجیح نہیں صرف وہی کردار ادا کرتی ہوں جو مجھے متاثر کریں ،اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ تبو ایک مرتبہ پھر اپنی کامیڈی اداکاری سے شائقین کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ ہدایت کار روہت شیٹی کی کامیاب فلم سیریز ‘گول مال ‘ کے چوتھے حصے میں اداکار اجے دیوگن پرینیتی چوپڑا اور ارشد وارثی کے ساتھ کام کرتی نظر ائیں گی۔ تبو کی آخری کامیڈی فلم ہیرا پھیری 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار سنیل شیٹی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

اتنے طویل عرصے میں کسی کامیڈی کردار میں جلوہ گر نہ ہونے کے سوال پر تبو نے کہا کہ میں وہ کردار ادا کرتی ہوں جو مجھے متاثر کرے میری کوئی خاص ترجیح نہیں لوگ ہمیشہ اپ کو اس کردار میں منتخب کرتے جس میں اپ اچھے لگتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ کچھ کرداروں سے مجھے ملایا جاتا ہے تاہم یہ بھی بہترین بات ہے کہ روہت شیٹی جیسے ہدایت کار نے مجھے گول مال فلم میں کاسٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔