باکسرعامرخان کے والد نے بہو فریال سے قطع تعلق کر لیا

مینجمنٹ سے ہٹانے کے فیصلہ کے پیچھے بہو فریال مخدوم کا ہاتھ ہے، والد سجاد خان کو یقین


Sports Desk February 04, 2017
سجاد خان کی جانب سے معاملہ پبلک کرنے کا فیصلہ درست تھا، فیملی دوست۔ فوٹو: فائل

باکسر عامر خان کے والد سجاد خان کو یقین ہے کہ انہیں اور ان کے بھائی کو منیجمنٹ سے ہٹانے کے فیصلہ کے پیچھے بہو فریال مخدوم کا ہاتھ ہے اس لئے وہ کبھی بھی اس سے بات نہیں کریں گے۔

باکسر کی فیملی کے قریبی دوست نے ڈیلی میل آن لائن کو بتایا کہ سرعام منیجمنٹ ٹیم سے الگ کرنے کے فیصلہ سے سجاد خان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور یہ سب فریال کا کیا دھرا ہے، عامر خان اور ان کی بیٹی کے لئے فیملی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جبکہ فریال مخدوم سے اب کسی قسم کی مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ فریال فیملی پر طعنہ زنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں، وہ باکسر کی بات بھی نہیں سنتیں اور اس کے والدین کو ناپسند کرتی ہیں، سجاد خان کی جانب سے معاملہ پبلک کرنے کا فیصلہ درست تھا کیونکہ اس کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فریال کی حرکتوں کا منطقی انجام طلاق ہی ہوگا

فیملی فرینڈ نے مزید بتایا کہ عامر خان کے چچا منیجمنٹ ٹیم میں سب سے بہترین تھے، انہوں نے ہی باکسر کو ایک برانڈ کے طور پر پیش کیا اور انہیں عامر کی جانب سے اس اقدام کی بالکل بھی توقع نہیں تھی۔ عامر خان نے والد اور چچا کو کئی ہفتے قبل ہی منیجمنٹ سے الگ کر دیا تھا لیکن وہ اس معاملے کو پبلک نہیں کرنا چاہتے تھے، یہ بات عیاں ہے کہ فریال نے کیریئر منیجمنٹ کی ذمہ داریاں خود سنبھال لی ہیں، عامر خان وہاں موجود تو ہیں لیکن وہ اس صورتحال سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ چند ماہ سے امریکہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی اگلی فائٹ کیلیے ٹریننگ کرنے کے ساتھ اپنے فلاحی ادارے کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ باکسر اپنے چھوٹے بھائی ہارون خان کی شادی میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے، جس پر فریال نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان دونوں کو مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ عامر خان کو دعوت دی گئی تھی اور وہ تقریب میں شرکت کرنا بھی چاہتے تھے لیکن پھر فریال نے الگ سے دعوت نہ ملنے پر وہاں جانے سے انکار کر دیا اور عامر خان بھی اس وجہ سے شریک نہیں ہوئے تھے۔ دوسری جانب ہارون خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کو شادی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے شرکت کرنا تو دور کی بات، مجھے مبارکبادی پیغام نہیں بھیجا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کی بیوی کا سسرالیوں پر تشدد کا الزام

باکسر عامر خان نے نازیبا وڈیو لیک ہونے کے بعد فریال کو وفاداری کا یقین دلانے کیلئے اپنے تمام فون نمبرز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دی ہوئی ہے تاکہ وہ چیک کر سکیں کہ وہ اب کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔

مقبول خبریں