2017-18 کا بجٹ پرانی مردم شماری کے مطابق ہی تیار کرنے کا فیصلہ

قیصر شیرازی  منگل 7 فروری 2017
وفاقی وصوبائی بجٹ سمیت پنجاب میں کارپوریشنوں، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے نئے بجٹ بھی موجودہ مردم شماری کے مطابق بنیں گے۔ فوٹو : فائل

وفاقی وصوبائی بجٹ سمیت پنجاب میں کارپوریشنوں، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے نئے بجٹ بھی موجودہ مردم شماری کے مطابق بنیں گے۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی:  حکومت نے نئے مالی سال 2017-18 کا بجٹ نئی مردم شماری کے بجائے پرانی مردم شماری کے ڈیٹا کے مطابق ہی تیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

وفاقی و صوبائی بجٹ سمیت پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع اور کارپوریشنوں، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے نئے بجٹ بھی موجودہ مردم شماری کے مطابق ہی تیار کیے جارہے ہیں۔ مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج و ڈیٹا کے مطابق بجٹ 2018 میں تیار کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔