حصص مارکیٹ میں محدود خریداری 60 پوائنٹس ریکور

انڈیکس 16649 ہوگیا،56 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 14 ارب 38 کروڑ روپے بڑھ گیا۔


Business Reporter January 05, 2013
کے ایس ای 30 انڈیکس 40.59 پوائنٹس اضافے سے 13589.67 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 85.23 پوائنٹس بڑھ کر 11771.56 ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی16600 کی حد بحال ہوگئی۔

تیزی کے باعث 56.09 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 14 ارب 38 کروڑ 49 لاکھ 38 ہزار 990 روپے کا اضافہ ہوا، جمعہ کو دونوں سیشنز میں بعض شعبوں کی جانب سے محدود پیمانے کی جانے والی خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس60.30 پوائنٹس بڑھ کر 16648.84 ہوگیا۔

2

کے ایس ای 30 انڈیکس 40.59 پوائنٹس اضافے سے 13589.67 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 85.23 پوائنٹس بڑھ کر 11771.56 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات سے3 فیصد کم رہا،9 کروڑ 95 لاکھ 82 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 328 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 184 کے بھائو میں اضافہ، 131 کے داموں میں کمی اور 13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔