سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 376 کروڑ ڈالر کمی

17.22ارب تک محدود،مجموعی ذخائر 40.4 کروڑ ڈالر گھٹ کر22ارب ڈالر رہے، ایس بی پی


Business Reporter February 10, 2017
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 81 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 40 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 3 فروری کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 3 کروڑ 13لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے جو ایک ہفتے کے قبل22 ارب 43 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے۔

دوسری جانب زیرتبصرہ مدت میں مرکزی بینک کے ذخائر 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 17 ارب 21 کروڑ 78 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 81 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

مقبول خبریں