راہول گاندھی نے مودی کو بھارت کا ٹرمپ قرار دے دیا

بھارت کے پاس نریندرمودی کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسا رہنما ڈھائی سال سے موجود ہے، راہول گاندھی


APP February 10, 2017
بھارت کے پاس نریندرمودی کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسا رہنما ڈھائی سال سے موجود ہے، راہول گاندھی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کو بھارت کا ٹرمپ قرار دے دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق اترپردیش کے بلند شہر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ جیسا رہنما اب ملا ہے جبکہ بھارت کے پاس یہ نریندرمودی کی صورت میں ڈھائی سال سے موجود ہے۔


راہول گاندھی نے مودی کی طرف سے نوٹوں کی منسوخی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے معاشرے کے تمام طبقے متاثر ہوئے ہیں۔