مقبوضہ کشمیریاسین ملکشبیرشاہ اشرف صحرائی اور نعیم خان گرفتار

گرفتاررہنمائوں نےعوامی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا،مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا، شبیرشاہ.


APP January 05, 2013
گرفتار رہنمائوں نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا،مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ، شبیر شاہ. فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک، حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی اور نعیم احمدخان کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار رہنمائوں کو نماز جمعہ کے بعد مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا۔ دریں اثناء شبیر احمد شاہ نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے پلوامہ کے علاقوں چند گام اور بب گام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور رہائشی مکانات مسمار کرنے کی کارروائی کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی طرح کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے کردار اداکرے۔

07

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے اسلام آباد کے علاقے ہنڈیو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اب تک پانچ لاکھ سے زائد جانوں کی قربانی دے چکے ہیں اور انکی جد وجہداب ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔