امریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ 3افراد ہلاک ایک زخمی

پائلٹ نے تکنیکی خرابی پر ایوی ایشن حکام کو ہنگامی حالت کی اطلاع دے دی تھی،ایوی ایشن حکام


Online January 05, 2013
پائلٹ نے تکنیکی خرابی پر ایوی ایشن حکام کو ہنگامی حالت کی اطلاع دے دی تھی،ایوی ایشن حکام فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کرتبا ہ ہونے کے باعث 3افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔


فلوریڈا کے رہائشی علاقے پام کوسٹ میں طیارہ ایک گھر پرگرنے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک جب کہ گھر کا مالک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کر دیا گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ جزیرہ ناکس ولی جا رہا تھا، پائلٹ نے تکنیکی خرابی پر ایوی ایشن حکام کو ہنگامی حالت کی اطلاع دیتے ہوئے طیارے کو فلیگلرکاؤنٹی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا تھا تاہم ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل سے ایک میل کے فاصلے پر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

مقبول خبریں