مقبوضہ کشمیر قیدیوں پر مظالم کیخلاف ’’جیل بھرو تحریک‘‘ شروع

مقصدعالمی رائےعامہ کو بیدارکرکے مظالم رکوانا ہیں،کشمیری نوجوانوں کو دوبارہ بندوق اٹھانے پرمجبورکیاجارہا ہے،یاسین ملک.


Online January 06, 2013
سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی سب سے بڑی مخالف جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی عدالتوں کی طرف سے کشمیری حریت پسند کارکنوں کو سخت سزائیں سنانے کیخلاف جیل بھروتحریک شروع کردی گئی۔

ہفتے کو سری نگر میں اجتماعی گرفتاریاں پیش کی گئیں۔کشمیری اسیروں کو موت اورعمرقید کی سزائوں اور قیدیوں پرجیلوں میں مظالم ڈھائے جانے کیخلاف قوم پرست جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے جیل بھروتحریک شروع کی ہے۔ 10روزہ مہم کے پہلے دن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک نے تقریبا 50 کارکنوں کے ہمراہ سری نگر میں گرفتاری پیش کی۔

مظاہرے میں بھارتی زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ 23برسوں کے دوران لاپتا افرادکے والدین کی طرف سے قائم کی گئی تنظیم ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس اپیئرڈ پرسنز کی سربراہ پروینہ اہنگر بھی شامل تھیں۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر ایسے 15کشمیری آزادی پسند اسیروں کی تصویریں تھیں جنھیں حالیہ برسوں میں بھارتی عدالتوں میں موت یا عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

1

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عدالتیں یہ سزائیں ان کے بقول حکومت بھارت کی ایما پر اور سیاسی دبائو میں آکر دیتی ہیں تاکہ کشمیری آزادی پسندعوام اور قیادت کوحق خود ارادیت کے مطالبے سے باز رکھا جائے۔ قبل ازیںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ نئی دہلی مسئلہ کشمیر کو پرامن حل کرنے میں جان بوجھ کر روڑے اٹکا رہی ہے ، کشمیری نوجوانوں کو دوبارہ بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے ،انھوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد عالمی رائے عامہ کو بیدار کرکے ان مظالم کو رکوانا ہے۔

مقبول خبریں