ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں چین

چین ایران کے جوہری ایشو کے حل کیلیے ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے،ترجمان.


Online January 06, 2013
چین ایران کے جوہری ایشو کے حل کیلیے ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے،ترجمان. فوٹو: فائل

چین نے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان میوا شینوائنگ نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے معاملے پر اس کیخلاف پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین ایران کے جوہری ایشو کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے۔

4

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے حالیہ نئی عائد کی گئی پابندیاں انتہائی قابل مذمت ہیں اور ہم ان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں