انڈونیشیاجنگجوئوں کے کیمپوں پر چھاپے5 دہشتگرد ہلاک

کارروائیاں مغربی نوسا تینگارہ صوبے میں کی گئیں، پولیس کو مجبورا ًگولیاں چلانی پڑیں، ترجمان.


AFP January 06, 2013
کارروائیاں مغربی نوسا تینگارہ صوبے میں کی گئیں، پولیس کو مجبورا ًگولیاں چلانی پڑیں، ترجمان. فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے سلسلے میں جنگجوئوں کے کیمپوں پر چھاپوں کے دوران 5مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بات پولیس نے ہفتے کے روز بتائی قومی پولیس کے ترجمان بوائے رافلی امر نے کہا کہ یہ کارروائیاں ہفتے کی صبح کی گئیں جس میں مغربی نوسا تینگارہ صوبے میں شدت پسندوں کے 2 الگ الگ تربیتی کیمپوں پر چھاپے مارے گئے۔

11

ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو مجبوراً گولیاں چلانی پڑیں کیونکہ ان شدت پسندوں کے پاس دھماکا خیز مواد تھا وہ اس جگہ کو بم بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران 5پائپ بم دھماکہ خیز مواد بنانے میں استعمال ہونے والا مواد مثلاً نائٹریٹ یوریا پائوڈر ،کئی بیٹریاں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔