فکسڈ ڈیوٹی پر پیسنجر بیگ سے پلازمہ ٹی وی درآمد کرنیکی اجازت

امریکہ، ملائیشیا،جاپان و دیگر ممالک کے تیار کردہ مختلف سائزکے ٹی وی درآمدکیے جاسکیں گے


Irshad Ansari January 07, 2013
امریکہ، ملائیشیا،جاپان و دیگر ممالک کے تیار کردہ مختلف سائزکے ٹی وی درآمدکیے جاسکیں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 153.13ڈالر سے 1.071ڈالر فی کس کے حساب سے فکس ڈیوٹی کی ادائیگی پر بیگج رُولز کے تحت پیسنجر بیگ کے ذریعے امریکہ، ملائیشیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے تیار کردہ مختلف سائز پلازمہ ٹی وی درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس''کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیمی ایس آر او نمبری 1471(I)/2012 جاری کردیا ہے جس کے تحت 29 جون2006 کو جاری کردہ ایس آر او نمبری 682(I)/2006 میں ترمیم کردی ہے۔

ایف بی آر کے ترمیمی ایس آر او کے مطابق چین سے پلازمہ فلپس کی درآمد پر259 ڈالر، ملائشیا کے تیار کردہ سونی کمپنی کے 20 انچ کے پلازمہ ٹی وی پر 120.31ڈالر، ملائشیا کے تیار کردہ سونی کمپنی کا 32 انچ کے پلازمہ ٹی وی پر153.13 ڈالر، جاپان کے تیار کردہ سونی کمپنی کا 32 انچ کے پلازمہ ٹی وی پر153.13 ڈالر،جاپان کے تیار کردہ جے وی سی کمپنی کے32 انچ کے پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر218.75 ڈالر ،جاپان کے تیار کردہ اے کے اے آئی کمپنی کے 32 انچ کے پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر196.88 ڈالر،ملائشیا کے تیار کردہ جے وی سی کمپنی کے32 انچ کے پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر218.75 ڈالر،ملائشیا کے تیار کردہ جے وی سی کمپنی کے37 انچ کے پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر249.38 ڈالر، ملائشیا کے تیار کردہ بریویا کمپنی کے 40انچ کے پلازمہ ٹی کی درآمد پر 350ڈالر، ملائشیا کے تیار کردہ سونی کمپنی کے 40انچ کے پلازمہ ٹی کی درآمد پر 240.63ڈالر ،جاپان کے تیار کردہ 40 انچ کے پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر240.63 ڈالر،یو اے ای سی ایل اے فور او آر ایس کمپنی کے 40 انچ کے پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر479.59 ڈالر ،ملائشیا کے تیار کردہ سونی کمپنی کے 50 انچ کے پروجیکٹر کی درآمد پر609 ڈالر،چین سے 50 انچ کے ہائی ٹیچی پروجیکٹر کی درآمد پر420 ڈالر، امریکہ سے50 انچ کے پلازمہ فلیٹ پینل کی درآمد پر 1071.88ڈالر ،ملائشیا کے تیار کردہ 60 انچ کے پلازمہ سونی پروجیکٹر کی درآمد پر 728.25 ڈالر جبکہ چین سے 60 انچ کے ہائی ٹیچی پروجیکٹر کی درآمد پر 552.56ڈالر کے حساب سے فکس ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔