عوام سیاسی چال بازوں سے ہوشیار رہیںثروت اعجاز

13جنوری کو نشترپارک میں آزاد پاکستان جانثاران مصطفی کانفرنس ہوگی


Staff Reporter January 07, 2013
انقلاب نعروں، دعوئوں،جلوسوں سے نہیں عوام کی سوچ تبدیل ہونے سے آتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام سیاسی چال بازوں سے ہوشیار رہیں۔

اقتدار کے بار بار مزے لوٹنے والوں نے عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے، 13جنوری بروز اتوار نشترپارک میں عظیم الشان آزاد پاکستان جانثاران مصطفی کانفرنس منعقد ہوگی کارکنان عوامی شرکت کویقینی بنانے کے لیے رابطہ مہم تیز کریں، انقلاب نعروں دعوئوں جلسوں، جلوسوں سے نہیں عوام کی سوچ تبدیل ہونے سے آتے ہیں، عوامی مسائل کے حل ملکی سلامتی و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ عوام میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کو یقینی بنایا جائے، پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ عوام کو سہانے خواب دکھانے کی کوشش کریں گے۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان نے اپنے قلم سے اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والے یہود وہنود اور ان کے ایجنٹوں کے مکروں چہروں کو بے نقاب کیا اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو عشق رسولؐ میں سرشار ہوکر قلم کی طاقت سے مٹی میں ملادیا، بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری نے اسلام و ملک دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور نظریہ پاکستان کا تحفظ کرتے ہوئے اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کے لیے جدوجہد کرتے رہے اس راہ میں انھیں اسلام و ملک دشمن قوتوں نے شہید کردیا۔

11

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیہ ٹائون میں قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے سالانہ عرس و یوم رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک شہادتوں کا سفر ہے، دو دن میں ہمارے 3کارکنان کو شہید کردیا گیا، دہشت گرد ٹارگٹ کلرز یاد رکھیں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں قائدین کے نیک مشن سے نہیں ہٹاسکتے، پاکستان سنی تحریک سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہی ہے۔

مقبول خبریں