ترک سرحد پر نیٹو میزائل کا مقصد اسرائیل کو تحفظ دینا ہے ایران

اسرائیل کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے،جوابی کارروائی ناگزیر ہو گی، ترجمان وزارت خارجہ۔


APP January 07, 2013
اسرائیل کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے،جوابی کارروائی ناگزیر ہو گی، ترجمان وزارت خارجہ. فوٹو: اے ایف پی

ایران نے کہا ہے کہ سرحد پر نیٹو میزائل نصب کرنے کا منصوبہ اسرائیل کا تحفظ کرنا ہے۔

ترکی ایران کے خلاف کسی بھی فوجی ایکشن میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ اتوار کو ایرانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامن مہمان پرست نے کہا ہے کہ شام ترکی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کا مقصد ترکی کی حفاظت کرنا نہیں بلکہ اسرائیل کی حفاظت کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے حالیہ دورہ ترکی کے دوران ترک حکام نے مجھے کہا تھا کہ شام اور ترکی کے درمیان فوجی تنازع فوری حل طلب معاملہ ہے۔

02

رامن نے کہا کہ ترک حکام نے کہا ہے کہ ترک حکومت اپنی سرزمین اور فضائی حدود کبھی بھی ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران کے خلاف فوجی ایکشن کر سکتا ہے اور ایران کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی بھی ناگزیر ہو گی، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹو فورسز نے ترکی میں میزائل نظام نصب کیا ہے۔