سربجیت سنگھ کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہوسکتی ہے وکیل

رحمن ملک نے پاکستان آکر صدر سے رحم کی اپیل کرنے کا مشورہ دیا ہے، بہن سربجیت سنگھ.


Online January 07, 2013
سربجیت کو 1991 میںجاسوسی اور 14افرادکی ہلاکت پرسزائے موت سنائی گئی تھی. فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری کی جانب سے سزائے موت پانے والے بھارتی شہری سربجیت سنگھ کو موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل سزائے موت کی عمر قید میں تبدیلی اور صدارتی مدت کے اختتام سے قبل رہائی کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس توقع کا اظہار سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ نے دورہ بھارت کے دوران کیا۔ دوسری طرف سربجیت سنگھ کی بہن نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ رحمن ملک نے انھیں پاکستان آکر صدر آصف زرداری سے رحم کی اپیل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سربجیت سنگھ کورہا کردیں گے۔

15

سربجیت سنگھ کو جاسوسی اور بم دھماکے میں 14افرادکو ہلاک کرنے کے الزام میں 1991 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مقبول خبریں