ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گاڑی چلانے والا بھارتی کرکٹر گرفتار

ہرمیت اپنی گاڑی کو اس راستے سے سیدھا پلیٹ فارم کے اوپر چڑھا لے گئے۔


Sports Desk February 21, 2017
ہرمیت اپنی گاڑی کو اس راستے سے سیدھا پلیٹ فارم کے اوپر چڑھا لے گئے۔ فوٹو: نیٹ

بھارت کے رنجی کرکٹر ہرمیت سنگھ کو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گاڑی لے جانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ واقعہ گزشتہ روز صبح کے وقت پیش آیا جب اندھیری اسٹیشن ممبئی پر مسافروں کا ہجوم تھا، ایسے میں ہرمیت اپنی گاڑی کو اس راستے سے سیدھا پلیٹ فارم کے اوپر چڑھا لے گئے جو تعمیراتی سامان کو لے جانے کے لیے بنایا گیا تھا، اس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ریلوے پولیس نے کرکٹر کو حراست میں لینے کے ساتھ گاڑی بھی قبضے میں کر لی۔

 

مقبول خبریں