ایلوئٹ کا منفرد فاتحانہ انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 فروری 2017
گرانٹ ایلوئٹ نے شاندارچھکا جڑ کراپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کرنے کے بعد بیٹ کو زمین پر گرا دیا۔ فوٹو: پی ایس ایل

گرانٹ ایلوئٹ نے شاندارچھکا جڑ کراپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کرنے کے بعد بیٹ کو زمین پر گرا دیا۔ فوٹو: پی ایس ایل

شارجہ: گرانٹ ایلوئٹ کا منفرد فاتحانہ انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، میچ کے آخری اوورمیں چھکا لگانے کے بعد بیٹ گرا کرسابق امریکی صدرباراک اوباما کی یاد دلادی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو آخری اوور میں جیت کیلیے 6 رنز درکار تھے، پہلی گیند پر محمد سمیع نے عامریامین کوآؤٹ کیا تو صرف ایک وکٹ باقی رہ گئی جو کسی وقت بھی گر سکتی تھی لیکن کریز پر موجود کیوی بیٹسمین گرانٹ ایلوئٹ نے شاندارچھکا جڑ کراپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کرنے کے بعد بیٹ کو زمین پر گرا دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس میں اپنی آخری تقریرکے بعد اسی طرح مائیک ڈراپ کیا تھا، ایلوئٹ نے ورلڈکپ 2015 کے سیمی فائنل میں بھی اسی طرح آخری اوور میں چھکا لگا کر جنوبی افریقہ سے فتح چھین لی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔