برمنگھم فسادات 3پاکستانیوں کے قتل میں ملوث 8ملزمان بری

تعصب کا مظاہرہ کیاگیا،پاکستانیوں کا احتجاج،فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان


Online July 29, 2012
تعصب کامظاہرہ کیاگیا،پاکستانیوں کا احتجاج، فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان۔ فائل فوٹو

KARACHI: برمنگھم کی عدالت نے پچھلے برس فسادات میں3پاکستانی نوجوانوں کوہلاک کر نے میں ملوث آٹھوںملزمان کو بری کردیاجس پربرطانیہ میں مقیم پاکستانیوںنے احتجاج کیا اورفیصلے کیخلاف اپیل کااعلان کیا ہے،ہارون جہان اور2بھائیوںشہزاد علی اورعبدالمصور کو ونسن گرین میںگاڑیوں سے کچل کرہلاک کیاگیا تھا۔

10 اگست 2011میںواقعے کے وقت تینوں نوجوان اہل محلہ کے ساتھ ملکرعلاقے کی دکانوں کو لوٹ مارسے بچانے کی کوشش کر رہے تھے ،جج کاکہناتھاکہ تینوںکومارنے کی منصوبہ بندی سامنے نہیںآسکی ،مظاہرین سے خطاب میںجاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین نے فیصلے پرمایوسی کااظہارکیااورکہاکہ پاکستانی کمیونٹی لٹیروںکیخلاف ڈھال بنی تھی مگرتعصب کامظاہرہ کیاگیااورعدالتی نظام سے ان کااعتماد اٹھ گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں