ریپ کیس؛ کیوی کرکٹرکوکلین چٹ مل گئی 

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
ہیملٹن ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسکاٹ کوگلیجین کو خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا ۔ فوٹو انٹرنیٹ

ہیملٹن ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسکاٹ کوگلیجین کو خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا ۔ فوٹو انٹرنیٹ

ہیملٹن: ریپ کیس میں کیوی کرکٹرکوکلین چٹ مل گئی جیوری نے متفقہ طور پر انھیں بے گناہ قرار دے دیا۔

ناردرن ڈسٹرکٹس کے کرکٹر 25 سالہ اسکاٹ کوگلیجین کو ہیملٹن ڈسٹرکٹ کورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا۔

اس خبر کو  بھی پڑھیں :گرل فرینڈ کی  تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بنگلا دیشی کرکٹر گرفتار

ان پر یہ الزام 17 مئی 2015 کو عائد کیا گیا تھا، جیوری نے متفقہ طور پر انھیں بے گناہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔