باجوڑ پاکستان سے حملہ آور 40 جنگجو مار ڈالے افغان حکام کا دعویٰ

پکتیکامیںدرجنوں شدت پسندوں نے پولیس چوکیوں پرحملہ کیا،مارے جانیوالوںمیںاہم کمانڈربھی شامل ہے،ترجمان پکتیکاحکومت


Online/Numaindgan Express July 29, 2012
پکتیکا میں درجنوں شدت پسندوں نے پولیس چوکیوں پرحملہ کیا،مارے جانیوالوں میں اہم کمانڈربھی شامل ہے،ترجمان پکتیکا حکومت۔ فائل فوٹو

KARACHI: باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میںافغان عسکریت پسندوں کے آبادی پرراکٹ حملے میں ایک بچی زخمی ہوگئی جبکہ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں سرحد پار سے پولیس کی چوکیوں پر حملہ کے بعد جوابی کارروائی میں ایک اہم کمانڈر سمیت 40 طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ باجوڑ کے مقامی لوگوں کے مطابق افغان شدت پسندوں نے صوبہ کنڑ سے آبادی پر حملہ کیا۔

اس دوران ایک گولہ سرحدی علاقے سرکئی کھنڈوں میں ایک گھر پر گرنے سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جسے ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے بعد ماموند قبائل نے سیکیورٹی فورسز کیساتھ سرحدی علاقوں کی نگرانی شروع کر دی۔آن لائن کے مطابق افغان صوبہ پکتیکا کی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ضلع گومل کے نعمت آباد علاقے میں ہفتے کی دوپہر دو بجے کے قریب درجنوں شدت پسندوں نے سرحد پر افغان پولیس کی سرحدی چوکیوں پر دھاوا بول دیا جس پر پولیس نے نیٹو فورسز اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے جوابی کارروائی کی اور ایک کمانڈر زانزر سمیت 40 کے قریب جنگجو مارے گئے۔

ادھر صوابی کے علاقے سرڈھیر میں شدت پسندوں نے گرلز اسکول کو دھماکوں سے تباہ کردیا ، میرانشاہ کی تحصیل دتہ خیل میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مقبول خبریں