- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
پی ایس ایل فائنل؛ کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کی سیکیورٹی ملے گی
اسلام آباد: وفاق اور پنجاب کی حکومتوں نے شہریوںکو ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کا تحفہ دے دیا ہے۔
قانون نافظ کرنے والے اداروں کی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوںکو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی رپورٹ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس ارسال کی گئی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کا اعلان کیا، پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میںکرانے کیلیے قانون نافذکرنیوالے اداروں سے مشاورت مکمل ہو گئی۔
فائنل میچ کے حوالے سے 3 مارچ کی شام فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے جب کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے غیر ملکی سربراہان مملکت کیلیے تیار کیے جانے والے وی وی آئی پی روٹ تیار کیا جائے گا، روٹ کے تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکیورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کیلیے 4 ہیلی کاپٹرز ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے موجود ہوں گے۔
علاوہ ازیں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مخلتف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا جبکہ میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری ، لائٹ ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، مکمل چیکنگ کے بعد جس شخص کو سیکیورٹی اہلکارکلیئر کریں گے وہ میچ دیکھنے کا مجاز ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔