افغان آرمی کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگنیٹو فوجی ہلاک 6زخمی

سال 2012 کے دوران اندرونی حملوں کے 47 واقعات ہوئے جن میں 63 نیٹو فوجی ہلاک ہوئے.


Online January 08, 2013
ہلمند پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نیٹو فوجی ہلاک جب کہ 6 برطانوی فوجی زخمی ہوئے. فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان آرمی کی وردی میں ملبوس مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک نیٹو فوجی کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سال 2012 کے دوران اندرونی حملوں کے 47 واقعات ہوئے جن میں 63 نیٹو فوجی ہلاک ہوئے، ہلمند افغانستان کا وہ صوبہ ہے جہاں امریکی اور برطانوی فوج اکثریت میں تعینات ہیں، ہلمند کے پولیس حکام کے مطابق حالیہ واقعہ میں ایک نیٹو فوجی ہلاک جب کہ 6 برطانوی فوجی زخمی ہوئے جب کہ نیٹو کے حکام نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں