پی ایس ایل فائنلسٹ ٹیموں میں 4،4 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے، شہریار خان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 28 فروری 2017
فائنل کے کامیاب انعقاد سے غیرملکی ٹیموں کی آمد کے دروازے کھلیں گے، چیرمین پی سی بی۔ فوٹو؛ فائل

فائنل کے کامیاب انعقاد سے غیرملکی ٹیموں کی آمد کے دروازے کھلیں گے، چیرمین پی سی بی۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا بہت بڑا موقع ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں خاص طور پر پی ایس ایل فائنل کیلیے تیار کیے گئے انکلوژر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا بہت بڑا موقع ہے، فائنل کے کامیاب انعقاد سے غیرملکی ٹیموں کی آمد کے دروازے کھلیں گے، صوبائی اور وفاقی حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے، دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں 4,4 غیرملکی پلیئرز شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیر غریب سب کے لیے فائنل دیکھنے کا موقع ہے، 500 روپے والے ٹکٹس کی تعداد 10 ہزار تک کر دی گئی ہے جب کہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کیلیے بہت محنت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا

اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بغیر شناختی کارڈ کسی کی انٹری نہیں ہو گی، چاہے اس کے پاس 5 سو والا ٹکٹ ہو یا 14 ہزار کا ٹکٹ ہو جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے کیلیے گارڈین کا ساتھ ہونا ضروری ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنلسٹ ٹیموں میں 8 غیرملکی پلیئرز ضرور شامل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔