پی ایس ایل فائنل کے لیے غیرملکی کمنٹیٹر لاہور نہیں آئیں گے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 فروری 2017
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی ایس ایل کو دکھانے والا براڈ کاسٹر تبدیل ہونے والا ہے۔ فوٹو : فائل

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی ایس ایل کو دکھانے والا براڈ کاسٹر تبدیل ہونے والا ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلیے غیرملکی براڈ کاسٹر اور کمنٹیٹر لاہور نہیں آئیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی ایس ایل کو دکھانے والا براڈ کاسٹر تبدیل ہونے والا ہے، لاہور میں فائنل کے نشریاتی حقوق کسی دوسرے براڈ کاسٹر کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موجودہ براڈ کاسٹر نے موجودہ کمنٹیٹرز سے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ پلے آف میچز تک ہے جس کے بعد ان سے نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر ہی کر سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائنل؛ کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کی سیکیورٹی ملے گی

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں چار غیرملکی کمنٹیٹرز ای این بشپ، ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور خاتون میل جونز کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ای این بشپ کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز میں کمنٹری کرنی ہے جب کہ بقیہ تینوں غیرملکی کمنٹیٹرز فائنل کے لیے لاہور نہیں آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔