حیسکو ملازمین کو ہراساں کرنے کیخلاف ہائیڈرو یونین کا مظاہرہ

حکومت اور آئی ایم ایف کے ایجنٹ واپڈا جیسے مفاد عامہ کے ادارے پر شب خون مارنے کی کوشش کررہے ہیں


Numainda Express January 09, 2013
ہائیڈرو کے رہنماء اعظم خان اور اقبال احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے ایجنٹ واپڈا جیسے مفاد عامہ کے ادارے پر شب خون مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

محکمہ فنانس حیسکو ملازمین کو پیغام یونین کے رہنمائوں کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کیخلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ذیلی دفاتر فنانس، ایڈمن، کمپیوٹرز، مٹیریل، اکائونٹس کے عہدیداروں، کارکنان اور ملازمین نے شرکت کی۔

ہائیڈرو کے رہنماء اعظم خان اور اقبال احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے ایجنٹ واپڈا جیسے مفاد عامہ کے ادارے پر شب خون مارنے کی کوشش کررہے ہیں،ان اقدامات کیخلاف ہائیڈرو یونین سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو نہ صرف ملازمین بلکہ ادارے کے استحکام کیلیے میدان عمل میں موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیغام یونین کے عہدیداروں نے پیر کو حیسکو ہیڈ کوارٹر میں ملازمین کے خلاف نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ انہیں ہراساں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں