سی این جی سیکٹر کے لیے گیس ٹیرف صنعتی شعبے کے برابرکیا جائے غیاث پراچہ

سی این جی سیکٹر پنجاب اورخیبر پختونخوا میں 212 جبکہ سندھ میں 81 ایم ایم ایف سی ڈی گیس استعمال کررہا ہے، غیاث پراچہ


Business Reporter January 09, 2013
سی این جی سیکٹر پنجاب اورخیبر پختونخوا میں 212 جبکہ سندھ میں 81 ایم ایم ایف سی ڈی گیس استعمال کررہا ہے، غیاث پراچہ فوٹو : فائل

DUBAI: سی این جی سیکٹر پر 18 فیصد گیس استعمال کرنے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

سی این جی سیکٹر پنجاب اورخیبر پختونخوا میں 212 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ سندھ میں 81 ایم ایم ایف سی ڈی گیس استعمال کررہا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ نے گزشتہ روز کراچی میں سوئی سدرن کمپنی کے مرکزی دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی کو فراہم کی جانے والی گیس کا ٹیرف صنعتی شعبے کے برابر کیا جائے تا کہ عوام کو سستی سی این جی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

اگر حکومت نے سی این جی نرخوں اور بندش کا معاملہ حل نہ کیا تو سی این جی ایسوسی ایشن اپنے تمام اراکین اور اس صنعت سے وابستہ افراد کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے سکتی ہے جس کی تمام تر ذمے داری حکام پر ہوگی۔ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔