شاممہاجرين کے کيمپ ميں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

واقعہ شام کے شہر الرقہ میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کے لئے قائم خصوصی خیمہ بستی میں پیش آیا


APP January 09, 2013
واقعہ شام کےشہر الرقہ میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کے لئے قائم خصوصی خیمہ بستی میں پیش آیا، فوٹو: رائٹرز

شام میں مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ شامی شہر الرقہ میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کے لئےقائم خصوصی خیمہ بستی میں پیش آیا۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ حکام نے آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔