مشترکہ فلم میکنگ سے معیاری کام ہوگا سید نور

بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیابی میں ہمارے گلوکاروں اور فنکاروں کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔


Showbiz Reporter January 10, 2013
اگر ہندوستان ،پاکستان میں اپنی فلمیں بناتا ہے تواس میں دونوں ممالک کافائدہ ہوگا، سید نور فوٹو : فائل

پاکستان کے معروف فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو برابری کی سطح پر کام کرنا چاہیے ہماری فلم اپنی شناخت رکھتی ہے اگر ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر ملکر کام کرینگے تو معیاری چیزیں سامنے آئینگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا اگر ہندوستان ،پاکستان میں اپنی فلمیں بناتا ہے تواس میں دونوں ممالک کافائدہ ہوگا ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی میں ہمارے گلوکاروں اور فنکاروں کا بڑا اہم کردار رہا ہے اس بات کی گواہی تو وہاں کے فنکار بھی دیتے ہیں سید نور نے اپنی نئی آنے والی فلم (میری شادی کرواو)کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے میںمیری یہ فلم اہم کردار ادا کریگی فلم (میری شادی کرواو) ہندوستان میں ریلیز ہوچکی ہے۔



آیندہ دو ہفتے بعد پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی اس فلم میں بطور ہیرو گردیپ مہدی جلوہ گر ہونگے جب کے فلم کی ہیروئن بھارتی اداکارہ رادھیکا ہیں فلم کی کہانی سید نور نے لکھی ہے پروڈیوسر دلیر مہدی ہیں سید نور نے مزید بتایا کہ فلم کے پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد مزید ایک فلم کے حوالے سے بات چیت کے لیے ہندوستان جانا ہے۔پاکستان کی طرح وہاں بھی فنکارچاہتے ہیں کہ ہم ملکر کام کریں اور اپنے نئے آئیڈیاز ایک دوسرے کو دیں تاکہ کام میں نکھار پیدا ہو مجھے امید ہے آنے والا وقت پاکستان فلم انڈسٹری پر مہربان ہوگا اور ہم ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنی فلمیں بنائینگے ۔

مقبول خبریں