شمالی کوریا نے 4 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جاپان

3جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کی حدود میں گرے،جاپانی وزیراعظم شینزوآبے کا دعویٰ


APP March 07, 2017
یہ تجربات شمالی کوریا کے اشتعال انگیز میزائل تجربات کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہیں، شینزو آبے۔ فوٹو: فائل

جاپان اور جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کی صبح 4 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز صبح 4 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جن میں سے 3 تو جاپان کے خصوصی اقتصادی خطہ کی حدود میں گرے ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ یہ تجربات شمالی کوریا کے اشتعال انگیز میزائل تجربات کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہیں۔

دوسری طرف جنوبی کوریا کا بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر 6 مارچ کو ایک نامعلوم میزائل فائر کیا ہے جو جاپان کے سمندر میں گرا ہے۔