آصف زرداری اوربلاول14جنوری کوالیکشن مہم کاآغازکرینگے

مٹھی میں جلسہ عام ہوگا، عوام ساتھ ہیں ،آئندہ بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی،علی مردان شاہ


Nama Nigar January 10, 2013
جلسے میں ضلع عمرکوٹ سے500 سے زائدگاڑیوں پر مشتمل قافلہ شرکت کریگا،اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو: فائل

صدرآصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری14 جنوری کوضلع مٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کرکے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بہبود آبادی اور پیپلز پارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید حاجی علی مردان شاہ نے پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

11

اجلاس میں انور راجڑ سمیت دیگر عہداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسے میں ضلع عمرکوٹ سے500 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ شرکت کرے گا، کارکن گاڑیوںکے ذریعے عمرکوٹ پہنچیں گے،بعدازاں قافلہ صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی قیادت میں مٹھی روانہ ہوگا۔

مقبول خبریں