میرپور بٹھورو آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

فی کلو قیمت 44 روپے تک پہنچ گئی، بحران پر قابو پانے میں محکمہ خوراک بری طرح ناکام


Nama Nigar January 11, 2013
آٹے کے بحران پر جب مختیار کار میرپور بٹھورو محمد سلیم میمن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ حل کرنا اس کے بس کی بات نہیں۔ فوٹو: فائل

محکمہ خوراک کی کوتاہی کے باعث میرپور بٹھورو سمیت مختلف شہروں میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

آٹا دکانوں پر 44 روپے فی کلو جبکہ چکیوں اور مشینوں پر 43 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ محکمہ خوراک کے افسران آٹے کے بحران کے باوجود خاموش بیٹھے ہیں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ بھی چپ ہو کر تماشہ دیکھنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو تحصیل میں کوٹا کے تحت گندم کی فراہمی کے باعث آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ آٹا دکانوں پر 44 روپے فی کلو جبکہ چکیوں اور مشینوں پر 43 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔

آٹے کے بحران پر جب مختیار کار میرپور بٹھورو محمد سلیم میمن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ حل کرنا اس کے بس کی بات نہیں ۔ شہر میں قائم گندم کا گودام سالوں سے خراب حالت میں پڑا ہوا ہے۔ آٹا کے بحران پر جمعیت علماء اسلام میرپور بٹھورو کے امیر مولوی طفیل احمد ، مولوی فقیر عنایت اللہ لاشاری سمیت شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کا بحران ختم کیا جائے۔

مقبول خبریں