صومالیہ قزاقوں کا بدنام زمانہ سردار قزاقی سے تائب

عابدی حسن نے 8 سالہ قزاقی کے بعد علیٰحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اب گینگ کی کسی کارروائی سے اسکا تعلق نہیں ہوگا


AFP January 11, 2013
عابدی حسن نے 8 سالہ قزاقی کے بعد علیٰحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اب گینگ کی کسی کارروائی سے اسکا تعلق نہیں ہوگا فوٹو فائل

ISLAMABAD: صومالیہ کے قزاقوں کے بدنام زمانہ سردار محمد عابدی حسن عرف 'ایفوین' نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عابدی کی سرکردگی میں قزاق بحر ہند کے وسیع علاقوں میں دہشت کی علامت بنے رہے اور بحری جہازوں کو اغوا کرکے، مسافروں کو یرغمال بنا کرکروڑوں ڈالر تاوان حاصل کیا۔ عابدی حسن نے 8 سالہ قزاقی کے بعد علیٰحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اب گینگ کی کسی کارروائی سے اسکا تعلق نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 'بگ ماؤتھ' کے نام سے مشہور عابدی حسن گزشتہ برس صومالیہ میں قزاقوں کے مرکز ہوبیو میں بدنام ترین اور طاقتور ترین افراد میں شمار ہوتا تھا۔