- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- جھوٹی خبروں کیخلاف نیا قانون تیار ہے صحافیوں کو اعتراض ہے تو رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو آج طلب کرلیا
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے پانچوں کھلاڑیوں کو آج طلب کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور کرکٹ سے دوری کے بعد اب شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصرجمشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔ معطل پانچوں کھلاڑیوں کو ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لئے آج طلب کرلیا جہاں وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان ، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن آج پیش ہو کر سائبر کرائم سیل کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جب کہ شرجیل خان اور خالد لطیف 21 مارچ کو پیش ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :حفیظ کا اسپاٹ فکسرز کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے
ایف آئی اے پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر عثمان اور تفتیشی افسر نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک اہم قومی نوعیت کی تفتیش ہے جس کے ساتھ ملکی وقار منسلک ہے۔ ایف آئی اے نے محمد عرفان، شاہ زیب حسن، خالد لطیف، شرجیل خان اور ناصر جمشید کو پوچھ گچھ کے لئے 20 اور 21 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اس لئے ان تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔