شاہد آفریدی کو قصہ خوانی بازار میں مداحوں نے گھیر لیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
شائقین کو پیچھے ہٹانے کے لیے پولیس آگے آئی اور شاہد آفریدی کو وہاں سے بحفاظت نکالا۔ فوٹو: فائل

شائقین کو پیچھے ہٹانے کے لیے پولیس آگے آئی اور شاہد آفریدی کو وہاں سے بحفاظت نکالا۔ فوٹو: فائل

پشاور: شاہد آفریدی قصہ خوانی بازار پہنچ گئے جہاں انہیں مداحوں نے گھیرے میں لے لیا۔

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی قصہ خوانی بازار پہنچ گئے، ان کے مداحوں نے ان سے ملنے کے لیے گاڑی کو گھیر لیا اور دھکم پیل شروع ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑی کافی دیر تک پھنسی رہی۔ اس موقع پر شائقین کو پیچھے ہٹانے کیلیے پولیس آگے آئی اور کرکٹر کی گاڑی کو وہاں سے بحفاظت نکلنے کے لیے راستہ فراہم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔