- عطا الحق قاسمی پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی 20 کروڑ روپے کے اخراجات
- میری مرضی اور شانہ بہ شانہ
- حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج
- فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد
- یورینس نظامِ شمسی کا سب سے ’بدبودار‘ سیارہ ہے، ماہرین
- نوجوانوں کو جنگ سے بچانے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، ملیحہ لودھی
- بغیر آکسیجن پانی میں 13 منٹ تک رہنے والے سمندری خانہ بدوش
- آئی سی سی میٹنگز، پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی بمباری شروع
- مانع حمل ادویہ سے خواتین کے دماغ سکڑنے کا انکشاف
- مشتاق اور ثقلین نظرانداز، سری لنکا نے پیٹرسلیپ کو کیمپ میں بلا لیا
- کرکٹ میں چیٹنگ؛ آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، نجم سیٹھی
- ہاشم آملا نے ملکی ایوارڈ حاصل کرلیا
- ویزا مسائل؛ محمد عامر انگلینڈ کے لیے اڑان نہ بھرسکے
- راشد خان بھی ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے ورلڈ الیون کا حصہ بن گئے
- وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے
- ہارٹ ٹرانسپلانٹ؛ منصور احمد نے بھارت سے مدد مانگ لی
- ٹرینٹ بولٹ کے حیران کن کیچ کی ویڈیو وائرل ہو گئی
- یوتھ اولمپکس کوالیفائنگ؛ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی بنکاک روانگی
- ساؤتھ ایشین جوڈو میں پاکستان کا دوسری پوزیشن پر اختتام
- سپر کبڈی لیگ میں ٹیموں کے ڈرافٹس کا مرحلہ مکمل
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2-4 سے ہرا کرٹیسٹ ہاکی سیریز برابر کردی

اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا ۔ فوٹو : فائل
ویلنگٹن: پاکستان نے ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ کو 2-4 سے شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ ہاکی سیریز برابرکردی۔
گرین شرٹس نے آغاز سے جارحانہ انداز اپنایا اور کھیل شروع ہونے کے 6 منٹ بعد ہی کپتان عبدالحسیم خان نے پنالٹی کارنر پر گول داغتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی محمد ابوبکر نے دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کوجال میں پہنچاتے ہوئے ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
35 ویں منٹ میں ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے اسکور0-3 کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے 45 ویں منٹ میں کورنے بینٹ نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بنایا۔ 53 ویں منٹ میں ابوبکر نے تیسرا گول کرتے ہوئے مجموعی اسکور 1-4 کردیا۔ کچھ لمحے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے اسٹیفن جینس نے گول کرتے ہوئے ٹیم کا خسارہ کم کیا۔ اس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور پاکستان نے میچ میں 2-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔