سرکاری نمبر پلیٹ والی ویگن کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حادثہ راشد آباد کے قریب پیش آیا، ایک نوجوان موقع پر ہی چل بسا، دوسرے نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا.


Nama Nigar January 13, 2013
حادثہ راشد آباد کے قریب پیش آیا، ایک نوجوان موقع پر ہی چل بسا، دوسرے نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا، متوفیان چمبڑ کے رہائشی تھے۔۔ فوٹو: فائل

سرکاری نمبر پلیٹ والی ویگن نے راشد آباد کے مقام پر 2 موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔

ایک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری ڈبل کیبن ویگن نے راشد آباد کے قریب روڈ کراس کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں عبدالفتاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کمال دین کو تشویشناک حال میں حیدر آباد سول ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

01

پولیس کے مطابق تشویشناک حالت میں روانہ کیے جانے والے زخمی بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا، دونوں جاں بحق ہونیوالے تعلقہ چمبڑ کے رہائشی تھے۔ لاشیں علاقے میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

مقبول خبریں