آرٹس کونسل میں محفل غزل بھارتی گائیکہ نے آواز کا جادو جگایا

کراچی والے موسیقی کے سچے دلدادہ ہیں،آرٹس کونسل کا بڑا نام سنا،ریکھا سوریا.


Showbiz Reporter January 13, 2013
کوشش ہے کہ پاکستان میں کلاسیکل موسیقی اور غزل گائیکی فروغ پائے،عائلہ رضا. فوٹو: آرٹ کونسل کراچی

سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی صاحبزادی عائلہ رضا نے اپنے ادارے کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شاندار محفل غزل کا انعقاد کیا جس میں بھارت کی نامور غزل گائیکہ ریکھا سوریہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

بھارتی گلوکار ہ نے برصغیر کے ممتاز شعرا کا مقبول کلام پیش کرکے سامعین محفل سے داد وصول کی، اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور خازن ڈاکٹر ہما میر سمیت شہر قائد کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں، بھارتی گلوکارہ ریکھا سوریا نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں بھارت سے پاکستان آرہی تھی تو کراچی کے حوالے سے بہت خوف تھا لیکن مجھے اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب میں نے انڈس ویلی میں سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اپنی آواز کا جادو جگایا، آرٹس کونسل کراچی کا بڑا نام سنا تھا آج یہاں پرفارم کرکے محسوس ہوا کے کراچی والے موسیقی کے سچے دلدادہ ہیں۔



انھوں نے بتایا کہ غزل گائیکی کے لیے سب سے پہلے میں نے اردو پڑھنا اور لکھنا سیکھا، تلفظ کی درست ادائیگی کے لیے اساتذہ سے تربیت حاصل کی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اردوداں طبقہ بھی میرے انداز گائیکی کو بے پناہ پسند کرتا ہے، وہ پیر کی شب بھارت روانہ ہو جا ئیں گی، اس موقع پرسابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی صاحبزادی عائلہ رضا نے بتایا کہ موجودہ دور میںکلاسیکل موسیقی دم توڑ رہی تھی، میں اور میری ٹیم نے مل کر اس سلسلے میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سنجیدہ موسیقی کی محافل کا انعقاد کیا جسے بے حد پسند کیا گیا، میری کوشش ہے کہ پاکستان میں کلاسیکل موسیقی اور غزل گائیکی فروغ پائے۔

مقبول خبریں