ملک بھر میں سردی کی لہر جاری آئندہ ہفتے بارشیں ہونگی محکمہ موسمیات

راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش، کراچی میں دن میں گرم موسم، رات کو خنکی


راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش، کراچی میں دن میں گرم موسم، رات کو خنکی، فوٹو: ایکسپریس

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے جبکہ کچھ شہروں میں یخ بستہ موسم کی شدت قدرے کم ہوگئی ہے۔

ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور کے باسی کم سردی سے لطف اندوز ہوئے۔ دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس سے سردی بڑھ گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی،مری، لوئردیر، سیدوشریف، کوئٹہ، بھکر، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ،سرگودھا، مظفرآباد میں بارش ہوئی جبکہ کوہستان ، سوات، مالم جبہ،مینگورہ،بونیر،دیر، شانگلہ، سکردو ،استور، دیامر، چترال، مری،باجوڑ، نیلم، لیپہ اورکاغان ناران میں برفباری ہوئی۔

06

کراچی میں دن کو قدرے گرم اور رات کے اوقات میں خنکی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گا جو کوئٹہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں بارش کا سبب بنے گا۔ پہاڑی سلسلوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔